9 جنوری، 2023، 12:35 PM

ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ کی اے پی اے کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ کی اے پی اے کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل محمد رضا ماجدی سے ملاقات کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل محمد رضا ماجدی سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ محمد باقر قالیباف ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (APA) کے 13ویں پلینری اجلاس میں شرکت کے لیے تہران سے انطالیہ گئے ہوئے ہیں۔

اتوار کو روانگی سے قبل قالیباف نے اے پی اے کے 13ویں پلینری اجلاس کو خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کا ایک موقع قرار دیا۔

اے پی اے کا اجلاس 7 سے 11 جنوری تک ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ٹائٹینک مردان پیلس ہوٹل میں ہورہا ہے۔

اجلاس میں سات ممالک ترکیہ، ایران، جمہوریہ آذربائیجان، سعودی عرب، تیمور لیست، ترکمانستان اور یمن کے پارلیمانی اسپیکرز کے علاوہ چار ڈپٹی اسپیکر، 25 شریک اراکین اور پانچ شریک مبصرین شرکت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اے پی اے کا قیام 2006 میں ایسوسی ایشن آف ایشین پارلیمنٹری فار پیس (AAPP) کے ساتویں اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اس میں 42 ممبران پارلیمنٹ اور 16 مبصر ہیں۔

اے پی اے کی ویب سائٹ کے مطابق اسمبلی کو مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے اور ایشیا اور دنیا میں امن کو فروغ دینے کے لیے خیالات، آراء اور تجربات کے تبادلے کے لیے ایک فورم کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے۔

اے پی اے پلینری، ایگزیکٹو کونسل، بیورو آف اسمبلی، کمیٹیاں اور سیکرٹریٹ پر مشتمل ہے۔

پلینری فیصلوں، قراردادوں اور اعلانات کی منظوری دے سکتی ہے یا APA کی عمومی پالیسیوں اور اس کی سرگرمیوں سے متعلق دیگر موضوعات پر رپورٹس پیش کر سکتی ہے۔

News ID 1914096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha